کراچی: ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان ( ای ایف پی) کے صدر اسماعیل ستار نے کہا ہے کہ پاکستان میں بینکوں کی غیر ضروری اور اضافی تعطیلات ایک فرسودہ تصور ہے جسے اب بند کر دینا چاہیے۔
بینک کی تعطیلات کا روایتی تصور تاریخی طور پر سائنسی مصنف، بینکر اور سیاست دان جان لوبوک نے 1871 میں متعارف کرایا تھا۔
ان تعطیلات کو عام تعطیلات کی وسیع فہرست میں شامل کیا گیا تھا تاکہ روایتی مالیاتی اداروں کو دستی بک رکھنے کے دور میں اپنے کھاتے بند کرنے میں مدد مل سکے۔
صدر ای ایف پی نے ایک بیان میں کہاکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان تعطیلات کی کم ہوتی ضرورت کے باوجود باالخصوص بینکنگ سسٹم کے وسیع پیمانے پر ڈیجیٹلائزیشن ہونے کے باوجود ہم نے ابھی بینک تعطیلات کے پہلے سے موجود نظام کو قبول کیا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:ایف پی سی سی آئی کا ایڈوائزری کمیٹی اور کیسز کو جلد نمٹانے کا مطالبہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








