کراچی:کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھا ؤکے بعد محدود پیمانے پر تیزی رہی ،کے ایس ای100انڈیکس47200پوائنٹس پر برقرار رہا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں6 ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 49.58فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی مانفع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ار ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 47600پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دبا کے سبب انڈیکس بلند سطح کو برقرا ر نہ رکھا سکتا مگر مارکیٹ مثبت زون میں ہی بند ہوئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں76.62 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 47219.18 پوائنٹس سے بڑھ کر 47295.80 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 8 اعشاریہ 34 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 18347.20 پوائنٹس سے بڑھ کر 18355.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32194.03پوائنٹس سے بڑح کر32256.94پوائنٹس پرجا پہنچا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 6ارب 43لاکھ95 ہزار479 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم80کھرب 90 ارب 82 کروڑ32 لاکھ 85 ہزار 465 روپے سے بڑھ کر80 کھرب 96ارب82 کروڑ76 لاکھ80 ہزار944 روپے ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو15ارب روپے مالیت کے46کروڑ98لاکھ68ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو16ارب روپے مالیت کے56 کروڑ19لاکھ36ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر363کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 180کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ164میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام4کروڑ19لاکھ ،غنی گلوبل 3کروڑ64لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ2کروڑ42لاکھ ،فرسٹ نیشنل ایکوٹیز 2کروڑ32لاکھ اور حیسکول پیٹرول2کروڑ30لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔
قیمتوں میں اتار چڑھا ؤکے اعتبار سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے بھا میں64.03روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعداسکے حصص کی قیمت بڑھ کر1500.00روپے ہو گئی اسی طرح 61.01روپے کے اضافے سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت بڑھ کر901.00روپے پر جا پہنچی۔
نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت میں125.98روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر5870.00روپے پر آ گئی جبکہ17.90روپے کمی سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت 2632.00روپے ہو گئی ۔