کراچی: شہر قائد کے ایکسپو سینٹر میں قائم ویکسی نیشن مرکز میں محکمہ تعلیم سندھ کی ہدایت پر بچوں کی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کردیاگیا ہے۔
ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر کے عملے کے مطابق بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے ایکسپو سینٹر کے اوقاتِ کار صبح 8 بجے سے شام ساڑھے 7 بجے تک ہیں۔بچوں کے والدین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول میں بچوں کی ویکسی نیشن نہیں کرا سکے اس لیے یہاں آئے ہیں، ایکسپو سینٹر میں بچوں کے لیے ویکسی نیشن کے اوقات کار بڑھانے چاہئیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 13مزید شہری جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








