سعودی عرب میں پولیس حکام نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے جعلی حج پیکج کے اشتہارات چلانے اور سادہ لوح افراد کو لوٹنے کی منصوبہ بندی کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کرلیا۔
سعودی وزارت داخلہ کے حکام نے ایک سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ ملزم جعلی حج پیکج کے ذریعے سادہ لوح افراد کو لوٹنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔
سرکاری حکام نے بتایا کہ مکہ مکرمہ پولیس حکام نے ایک ایسے شخص کو حراست میں لیا جوکہ سوشل میڈیا پر جعلی حج پیکج کے اشتہارات چلا رہا تھا۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر جعلی حج اسکیم کی اشتہارات کی گمراہ کن مہم لوگوں سے مال ہتھیانے کی غرض سے چلائی۔
سشوشل میڈیا پر چلائے گئے اشتہارات میں حجاج کے لیے رہائش کی فراہمی اور مقامات مقدسہ کے سفر کے لیے پر کشش پیش کش رکھی گئی۔
مکہ مکرمہ پولیس نے حج کے نام پر سادہ لوح افراد کو لوٹنے کی منصوبہ بندی کرنے والے شخص کے خلاف ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے ۔
سعودی وزارت داخلہ کے حکام نے ملکی اور غیر ملکیوں افراد سے اپیل کی ہے کہ حج کے قوائد و ضوابط کی مکمل پابندی کی جائے۔
سعودی سیکورٹی حکام نے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی اطلاع دینے کے لیے ایمرجنسی نمبرز بھی جاری کیے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








