دنیا بھر میں شرابیوں کی تعداد کم ہونے لگی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل(

دنیا بھر میں شراب پینے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، سال 2023 کے مقابلے میں گزشتہ سال شراب کی فروخت میں تقریبآ ساڑھے 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی وائن آرگنائزیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوران شراب کی کھپت ساڑھے تین فیصد کم ہوئی ہے۔

او آئی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ2024 میں شراب کی فروخت کمی کے کے نتیجے میں شراب کی سالانہ فروخت 214 ملین ہیکٹولیٹر ہوگئی ہے۔

عالمی وائں آرگنائزیشن کے سربراہ جاوجیو ڈیلگروسو کےک مطابق شراب کی یہ فروخت 1961 کے بعد سب سے زیادہ کم ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2024 میں شراب کی فروخت 4.8 فیصد کم ہوکر 225 ملین ہیکٹولیٹر رہ گئی ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بڑی شراب منڈی امریکہ میں شراب کی کھپت 33.3 فیصد ملین ہیکٹولیٹرتک پہنچ گئی ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کےاقدامات اس صنعت کے لیے بم بن سکتا ہے۔

او آئی وی کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ امریکی شراب کی پیداوار میں 17.2 فیصد تک کمی ہوئی جبکہ اسپین میں شراب کی پیداوار 31 ملین ہیکٹولیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی وائن آرگنائزیشن کے مطابق فرانس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں شراب کی فروخت میں 3.6 فیصد جبکہ اسپین اور پرتگال میں شراب کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts