انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 18 پیسے مہنگا ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رحجان برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 18 پیسے مہنگا ہوااور 231 روپے پر جا پہنچا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 2 روپے بڑھ کر 240 روپے پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ پیر کوانٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پرڈالر 1 روپے 64 پیسے مہنگا ہوکر 229.82 روپے پر بند ہوا تھا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 238 روپے پربند ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کی آسیان سے تجارت کا حجم 11ارب ڈالر، گوادرکو گیٹ وے بنانے کا فیصلہ

کرنسی ڈیلرز کا ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے بارے میں کہنا ہےکہ سیلاب کے بعد درآمدی ضروریات کیلئے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور آئی ایم ایف کی ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ رکھنے کی شرط نے بھی صورتحال دشوار کردی ہے۔

گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف (IMF) کی جانب سے پاکستان کو1 ارب 16 کروڑ ڈالر قرض مل گیا، جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اس سے روپے کی گرتی قدر کو سہارا ملے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور ڈالر کو لگام نہ دی جاسکی۔

Related Posts