کراچی پولیس کی کارروائی، غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 26افغانی گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پاک افغان سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہونے والے 26 افغانیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان نے پاکستان میں غیر قانونی داخلے کا اعتراف کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق الآصف اسکوائر کے قریب گشت پر مامور پیٹرولنگ افسر نے شک کی بنیاد پر 26 افغانیوں کو روکا اور ان سے شناختی ثبوت طلب کیے تاہم کوئی بھی ملزم پاکستان کا شہری ہونے کا ثبوت مہیا نہ کرسکا۔

یہ بھی پڑھیں:

چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

سہراب گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے پاکستان میں داخلے کا اعتراف کیا ہے جن کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں لاکھوں افغان پناہ گزین گزشتہ کئی سال سے رہ رہے ہیں جو ملکی معیشت کیلئے بھاری بوجھ سے کم نہیں۔افغان پناہ گزینوں کی کثرت سے ملک بھر میں جرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب افغانستان پر برسرِ اقتدار طالبان حکومت اپنے شہریوں کو اپنے ہی ملک میں رہ کر قوم کی خدمت کرنے کی دعوت دے رہی ہے تاہم غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے پاکستان آنے والے افغانیوں کو روکنے میں ناکام ہے۔ 

Related Posts