بحریہ ٹاؤن راولپنڈی سے ایک اسپیشل بچہ لاپتا ہوگیا ہے۔
یہ واقعہ بحریہ پنڈی کے فیز 8، دعا چوک، اسٹریٹ نمبر 2 میں منگل کی صبح پیش آیا ہے جہاں ایک 10 سالہ بچہ، شہریار، لاپتہ ہوگیا ہے جس پر گمشدگی کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
خاندان کی جانب سے انسٹاگرام پر دی گئی اطلاع کے مطابق دس سالہ شہریار آٹسٹک ہے اور سن سکتا ہے نہ ہی بول سکتا ہے۔ اسے آخری بار صبح تقریباً 10 بجے دیکھا گیا تھا، جب وہ سرمئی قمیض اور سیاہ پینٹ پہنے ہوئے تھا۔
اہلِ خانہ نے بحریہ ٹاؤن اور اطراف کے رہائشیوں سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ گلیوں، پارکوں، بازاروں اور مساجد میں چوکس رہیں اور تلاش میں تعاون کریں۔
ایک رشتہ دار نے بتایا: “شہریار کو خصوصی نگہداشت کی ضرورت ہے اور ممکن ہے کہ بلانے پر جواب نہ دے سکے۔ ہر گزرتا لمحہ ہمارے لیے نہایت قیمتی ہے۔”
جو کوئی بھی بچے کے بارے میں معلومات فراہم کرسکے، فوری طور پر اس نمبر پر رابطہ کرے: 0331-5107349 (عدیل حیات)۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








