کراچی کے علاقے ملیر ملت ٹاؤن میں خونی ڈمپر کی ٹکر سے تین سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کراچی کے علاقے ملیر کے ملت ٹاؤن میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا۔
تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں تین سالہ بچہ ڈمپر کے ٹائروں تلے آکر جاں بحق ہوگیا، متوفی کی شناخت عون محمد کے نام سے ہوئی۔
واقعے میں بچے کے والد معمولی زخمی ہوئے تاہم موٹر سائیکل کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈمپر ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار جبکہ گاڑی کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








