غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی حملوں کے 100 دن مکمل، دنیا بدستور تماشائی، شہدا 24 ہزار ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

غزہ میں وزارت صحت نے سات اکتوبر 2023 سے اب تک کے ایک سو دنوں کے دوران فلسطینی شہداء کے اعدادو شمار جاری کر دیے ہیں۔

اتوار کے روز جاری کردہ ان اعدادو شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر تصدیق شدہ اور معلوم شہادتوں کی تعداد 23968 ہے۔

اسرائیل کی پچھلی کسی بھی جنگ میں فلسطینیوں کی جانیں لینے کی تعداد اور بچوں کی تعداد کے حوالے سے بھی بلند تر شرح ہے۔

غزہ میں شہید ہونے والوں کی اس تعداد کو اگر سو دنوں کے حوالے سے اوسطاً دیکھا جائے تو ہر روز غزہ میں 239 فلسطینیوں کی شہادتیں بنتی ہیں۔

ان میں گھریلو فلسطینی عورتوں اور فلسطینی بچوں کی تعداد کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔

Related Posts