اسرائیلی اسپیشل فورسز کی سرپرستی میں 100یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسرائیلی اسپیشل فورسز کی سرپرستی میں 100یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوا
اسرائیلی اسپیشل فورسز کی سرپرستی میں 100یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوا

مقبوضہ بیت المقدس:قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ یہودی طلبا سمیت 98 یہودی شرپسندوں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلبا اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت ایک سو کے قریب یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔

یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967 سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

یہودی آباد کاروں کیساتھ ساتھ قابض پولیس نے بیت المقدس کے فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل رکھنے کی مہم بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔

Related Posts