اے این ایف کی کارروائی، شارجہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 101 عدد ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

اے این ایف کی کارروائی، شارجہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 101 عدد ہیروئن بھرے کیپسول برآمد
اے این ایف کی کارروائی، شارجہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 101 عدد ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 101 عدد ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے۔

دوسری کارروائی میں اے این ایف نےسیالکوٹ پر خاتون کے ٹرالی بیگ سے 1کلو 10 گرام آئس برآمد کرلی جبکہ گجرات کی رہائشی خاتون کو بحرین جاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اوباڑو، قومی شاہراہ پر 55مسافروں کو لیکر جانیوالی بس میں آگ لگ گئی

حکام نے ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب فیض آباد میں احتجاج پر تحریکِ انصاف کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تحریکِ انصاف کے کارکنان نے گزشتہ روز فیض آباد میں احتجاج کیا اور مبینہ طور پر توڑ پھوڑ بھی کی جس پر سرکار کی مدعیت میں تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج ہوا۔

وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آئی نائن میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف درج مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں اہم پی ٹی آئی رہنما بھی نامزد ہیں

Related Posts