پریاگ راج: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ڈینگی کے مریض کو پلازمہ کی جگہ مبینہ طور پر موسمی (چکوترے) کا جوس لگایا گیا جس سے مریض ہلاک ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے ایک نجی ہسپتال میں پیش آیا جہاں طبی عملے نے ڈینگی کے مریض کو پلازمہ کی بجائے ڈرپ کے ذریعے مبینہ موسمی کا جوس لگایا۔
امریکا کا افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان سے اظہارِ تشکر
پلازمہ نہ لگائے جانے کے باعث گلوبل ہاسپٹل اینڈ ٹراما سینٹر میں داخل ڈینگی کا مریض دورانِ علاج انتقال کرگیا۔ ہلاک مریض کے لواحقین نے دعویٰ کیا کہ ہسپتال نے پلازمہ کی بجائے موسمی کا جوس لگادیا تھا۔
ہلاک مریض کے لواحقین کا مزید کہنا تھا کہ موسمی کے جوس کے باعث ہی مریض انتقال کر گیا۔ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیو میں ایک شخص بتاتا نظر آتا ہے کہ خون کے پیکٹ میں موسمی کا جوس رکھا گیا ہے۔
A dengue patient being treated at a private hospital in Prayagraj died during treatment. It is being alleged that the patient was given Mosambi juice as platelets. A probe has been ordered. pic.twitter.com/3kHGwmBWfe
— Piyush Rai (@Benarasiyaa) October 20, 2022
واقعے کی اطلاع سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین نے مختلف تبصرے کیے جبکہ ضلعی سی ایم او نے ہسپتال سیل کرنے کا حکم دے دیا۔مریضوں کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








