اٹک میں 11 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی، ملزمان نے ویڈیو بھی بنالی،3 گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

اجتماعی زیادتی
(فوٹو: آن لائن)

اٹک: 11 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا،ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے تصدیق کردی۔

پولیس کی جانب سے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی گئی اور 24 گھنٹوں کے اندر خیبر پختونخوا اورپنجاب کی سرحد پر واقع شہر جند کے علاقے میں پیش آنے والے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان اللہ رکھا ، وارث خان اور غلام فرید نے متاثرہ بچی سدرہ کو اپنی خاتون سہولت کار رضیہ کے توسط سے دھوکہ دہی کیساتھ اپنے فارم پر جانے کے لئے تیار کیا۔

ملزمان نے نوعمر بچی کی عصمت دری کی اور واقعہ کی ویڈیو بھی بنالی اور بچی کو خاموش رہنے کیلئے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کردینگے۔ متاثرہ بچی نے اپنے والد کو بتایا جس پر بچی کے والد نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا۔

مزید پڑھیں:باپ یرغمال، خیر پور میں چچا نے 9 سالہ بھتیجی کا نکاح زبردستی اپنے بیٹے سے کروایا

پولیس کی جانب سے متعلقہ کارروائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے بتایا کہ وہ پہلے ہی متاثرہ بچی اور تینوں ملزمان کا طبی معائنہ کروا چکے ہیں اور واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

Related Posts