خیبر پختونخواہ کے مختلف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں سیکورٹی فورسز نے 35 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ کارروائی میں پاکستانی فوج کے 12 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ ضلع میں خارجی دہشتگرد گروہ کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلیجنس آپریشن کیا گیا جس میں پاکستانی فوج نے خوارج کے ٹھکانوں پر شدید فائرنگ کی اور 22 دہشت گرد مارے گئے بعد ازاں جنوبی وزیرستان میں بھی ایک مقابلے کے دوران 13 مزید دہشت گردجہنم واصل کیے گئے۔
خارجی دہشتگردوں سے مقابلے کرتے ہوئے 12 فوجی جوان بھی شہید ہوئے، حکام کا کہنا ہے کہ جو خوارج مارے گئے ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا،
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹس میں گھناؤنے عمل میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے فتنہ الخوارج کا پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کا استعمال بدستور شدید تشویش کا باعث ہے پاکستان توقع کرتا ہےکہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی۔
آئی ایس پی آر نے توقع ظاہر کی ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین کوپاکستان مخالف دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں مزید اسینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ کوئی باقی دہشت گرد نہ بچ سکے اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوجی جوانوں کی قربانیاں قوم کے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








