سعودی عرب میں 13 پاکستانی مویشی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

سعودی عرب میں مویشی چوری کے الزام میں پولیس نے 13 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاری طائف شہر میں اس وقت عمل میں آئی جب ملزمان کو بھیڑیں چوری کرنے کے مشکوک معاملات میں شامل پایا گیا۔

سعودی اخبار کے مطابق گرفتار افراد مختلف مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس نے انہیں ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

Related Posts