اسلام آباد پولیس کا سرچ آپریشن، نسٹ یونیورسٹی اور گردونواح سے 13 مشتبہ افراد گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس کا سرچ آپریشن، نسٹ یونیورسٹی اور گردونواح سے 13 مشتبہ افراد گرفتار
اسلام آباد پولیس کا سرچ آپریشن، نسٹ یونیورسٹی اور گردونواح سے 13 مشتبہ افراد گرفتار

اسلام آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران نسٹ یونیورسٹی اور گردونواح سے 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے نسٹ یونیورسٹی اور ملحقہ علاقوں میں آج سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 60 کچی بستیوں میں چیکنگ کی گئی۔

پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 13 مشکوک افراد کو پوچھ گچھ کیلئے تھانہ منتقل کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کا مقصد سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اسلام آباد پولیس ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ مشتبہ افراد کو صرف سوالات کیلئے تھانے منتقل کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اِسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کے علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرینڈ سرچ آپریشن کیا جو ڈھوک میاں نواب اور سوک سینٹر بحریہ ٹاؤن میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 30 دسمبر 2020ء کو سرچ آپریشن کے دوران 150گھروں، 70 دکانوں، 20پلازوں، 150 گاڑیوں اور 553 افراد کو چیک کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران 30مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ا گرینڈ سرچ آپریشن، 30مشتبہ افراد گرفتار

Related Posts