امریکا کے 13 فوجی ہلاک، 365 زخمی! ایرانی حملوں میں مارے جانے والے فوجیوں کے اعداد و شمار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ وی یو ایس اے 90)

ایران کے خلاف جنگ میں اب تک 13 امریکی فوجی اہلکار ہلاک اور 365 زخمی ہوئے ہیں جس میں امریکی فوج کے 247،بحریہ کے 63 فضائیہ کے 36 اہلکارشامل ہیں جبکہ میرینز کے 19 اہلکار بھی شامل ہیں۔

پینٹا گون کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ تک ایران میں جاری جنگ میں 365 امریکی فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔

پینٹا گون یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اس اعداد و شمار میں وہ فوجی شامل ہیں جو جمعہ کو رپورٹ ہونے والے دو لڑاکا طیاروں کے گرنے کے واقعے میں ملوث تھے۔ ایران نے جمعہ کو دو امریکی فوجی طیارے مار گرائے جن میں سے ایک فوجی کو بچا لیا گیا جبکہ کم از کم ایک لاپتہ ہے۔ یہ واقعہ جنگ کے آغاز سے تقریباً پانچ ہفتے گزرنے کے بعد تنازع میں ڈرامائی اضافہ ہے۔

زخمی ہونے والے زیادہ تر فوجی تقریباً 200، درمیانی سے سینئر رینک کے اہلکار ہیں اور 85 افسران ہیں جبکہ 80 کم رینک کے اہلکار شامل ہیں۔

اب تک ہلاکتوں کی موجودہ تعداد 13 امریکی فوجیوں پر مشتمل ہے جو جنگ میں مارے گئے ہیں۔ ان میں سے سات کو دشمن کے ہاتھوں مارا جانا قرار دیا گیا ہے۔ چھ فوجی کو کویت میں ایرانی حملے میں ہلاک کیا گیا جبکہ ایک فوجی سعودی عرب میں زخمی ہونے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔

ایران جنگ اب چھٹے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے اور عالمی معیشتوں کو غیر مستحکم کر رہی ہے کیونکہ ایران امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں خلیج فارس کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے اور ہرمز کے تنگ راستے کے ذریعے تیل اور قدرتی گیس کی ترسیل پر اپنی گرفت مضبوط کر رہا ہے۔

Related Posts