قدیم ہاتھی کو 6 سال میں زندہ کرنے کا منصوبہ، ماہرین نے ڈیڑھ کروڑ ڈالر جمع کرلیے

تازہ ترین

تازہ ترین

قدیم ہاتھی کو 6 سال میں زندہ کرنے کا منصوبہ، ماہرین نے ڈیڑھ کروڑ ڈالر جمع کرلیے
قدیم ہاتھی کو 6 سال میں زندہ کرنے کا منصوبہ، ماہرین نے ڈیڑھ کروڑ ڈالر جمع کرلیے

امریکی سائنسدانوں نے قدیم معدوم النسل ہاتھی کو 6 سال میں زندہ کرنے کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی خطیر رقم جمع کر لی ہے جس کے ڈی این اے کی عام ہاتھیوں سے کلوننگ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ٹنوں کے حساب سے بھاری بھرکم برف کے گلیشیئرز تلے دبے ہوئے قدیم اور معدوم ہاتھی وولی میموتھ کے ڈی این اے کا ایشیائی ہاتھی سے موازنہ کیا جائے گا جس کے خلیات میں میموتھ کے جینز شامل ہوں گے۔

ماہرین کو روس کے برف پوش علاقوں سے قدیم النسل ہاتھی کی لاشیں قابلِ استعمال حالت میں مل گئی ہیں جن کی ہڈیاں اور گوشت ہاتھی کی کلوننگ میں استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ سائنسدانوں نے 6سال میں قدیم دور کے ہاتھی کو زندہ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔

سائنسدانوں کو امید ہے کہ آئندہ 6 برس میں پہلا قدیم ہاتھی دوبارہ جنم لے سکے گا جبکہ کم و بیش 10 ہزار سال قبل صفحۂ ہستی سے مٹ جانے والے وولی میموتھ کی کلوننگ پر گزشتہ 10 برس سے کام جاری ہے۔ بائیو ٹیکنالوجی کمپنی کلوسل نے رقم جمع کی۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ وولی میموتھ 4 مراحل میں تخلیق ہوگا۔ پہلے مرحلے میں نصف ہاتھی اور نصف میموتھ، دوسرے میں ایشیائی ہاتھی کی جلد کے خلیات میں جینیاتی انجینئرنگ کی جائے گی جبکہ تیسرے مرحلے میں اسٹیم سیل سے بیضہ تیار ہوگا۔

چوتھے مرحلے میں اسٹیم سیل سے تیار ہونے والے بیضے کی افزائش شروع کرکے اسے ایشیائی ہاتھی کی مادہ کے جسم میں داخل کیا جائے گا جو حاملہ ہو کر جدید دور کے پہلے وولی میموتھ کو جنم دے گی۔ منصوبہ کامیاب ہونے کی صورت میں معدوم ہاتھی زندہ ہوجائیں گے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان سے کمبوڈیا جانے والے کاون ہاتھی کو آزاد کرکے جنگل میں چھوڑ دیا گیا جو آزادی ملنے پر بے حد خوش نظر آیا۔

 پاکستان سے کمبوڈیا منتقل کیے گئے ہاتھی کو تقریباً 7 ماہ بعد آزادی مل گئی۔ کاون کو آج سے 2 ماہ قبل جنگل میں چھوڑ کر آزادی دے دی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان سے کمبوڈیا پہنچنے والے کاون کو جنگل میں چھوڑ دیا گیا

Related Posts