کوہاٹ میں قبائلی جھگڑے کے دوران فائرنگ،15افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

کوہاٹ میں قبائلی جھگڑے کے دوران فائرنگ،15افراد جاں بحق
کوہاٹ میں قبائلی جھگڑے کے دوران فائرنگ،15افراد جاں بحق

کوہاٹ: درہ ادم خیل میں کوئلہ کی کان کے تنازعہ پر دو قبیلوں کے درمیان جھڑپوں سے 15 افراد ابدی نیند سو گئے، جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کوئلہ کی کان کے تنازعہ پر درہ آدم خیل کے اقوام اخوروال اور سنی خیل، زرغن خیل کے مابین جھگڑا ہوا، دونوں قبیلوں کی جانب سے ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے 15 افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ 2زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس،9مئی کے واقعات پر آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ

پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر حالات پر کنٹرول کیا، جبکہ مرنے والوں کی لاشوں اور زخمی افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Posts