اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ گیس کی بڑھتی ہوئی قلت کی وجہ سے آئندہ موسم سرما میں گھریلو صارفین کو 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا ہوگا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس عامر طلال گوپانگ کی زیر صدارت ہوا جس میں کمیٹی کو ملک میں گیس کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔
سیکریٹری پیٹرولیم نے بتایا اس دفعہ موسم سرما بہت مشکل ہوگا، ہم صاف صاف بتارہے ہیں کہ گیس اس بار کسی کو نہیں ملنی، صرف 3 گھنٹے صبح، 2 گھنٹے دوپہراور3 گھنٹے شام کو گیس ملے گی، یعنی 16 گھنٹے گھریلو صارفین کو گیس دستیاب نہیں ہوگی۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں 95 کروڑ ڈالر کی کمی، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی
وزارت پیٹرولیم حکام نے پٹرولیم کمیٹی کو صاف صاف بتا دیا کہ مہنگی ایل این جی خرید کر سستی نہیں بیچ سکتے، ہر سال گیس کے ذخائر میں 10 فیصد کمی ہورہی ہے، دس سال بعد پاکستان کے پاس اپنی گیس نہیں ہوگی، بقایا جات جمع ہونے سے گیس کمپنیاں دیوالیہ ہونے کے قریب ہیں۔
سوئی سدرن حکام نے بتایا کمپنی کا گیس شارٹ فال 200 سے 300 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، اس شارٹ فال کو انڈسٹری کی گیس بند کرکے پوراکیا جائے گا۔ ایک لاکھ 90 ہزار ایسے صارفین ہیں جن کو گیس پہنچانا مشکل ہے۔ اضافی گیس کی درآمد کیلئے انفراسٹراکچر تعمیر کررہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








