لنڈسے لوہن کی فلم فالنگ فار کرسمس آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر آچکی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد اس پریشانی میں مبتلا ہے کہ آیا یہ مزاحیہ رومانوی فلم دیکھنی چاہیئے یا نہیں؟
یہ فلم اُن تمام لوگوں کو ضرور پسند آئیگی جو بڑے عرصے سے لنڈسے لوہن کی بڑی اسکرین پر واپسی کا انتظار کررہے تھے۔
پلاٹ
یہ ایک رومانوی مزاحیہ فلم ہے اور اس میں خاص طور پر کرسمس کے دورانیے کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اس فلم کا مرکزی کردار لوہن ہے جس کے ساتھ حال ہی میں ایک حادثہ پیش آتا ہے جس کی وجہ سے وہ بھولنے کی بیماری میں مبتلا ہوجاتی ہے۔
فلم میں کیا خاص بات ہے؟
مجموعی طور فلم میں ایسی کوئی خاص بات نہیں جو کہ اسے دیگر فلموں سے مختلف بنائے ، یہ ایک عام کرسمس فلم کی جیسی ہے لیکن اس میں جس طرح سے کہانی کو فلمایاگیا ہے وہ اس فلم کو خاص بناتا ہے ۔ فلم کی عکس بندی جن علاقوں میں کی گئی وہاں کی خوبصورتی نے فلم کو بھی خاص بنادیا۔
کاسٹ
لنڈسے لوہن بطور سیرا بیلمونٹ
کورڈ اوورسٹریٹ بطور جیک
جارج ینگ بطور ٹیڈ
جیک ویگنر بطور بیورگارڈ بیلمونٹ
اولیویا پیریز بطور ایوی
الیجینڈرا فلورس بطور الیجینڈرا کارلیس
چیس رمسی بطور ٹیری کارور
شان جے ڈلنگھم بطور رالف
انتونیو ڈی چیریٹی بطور شیرف بورڈن
الیانا لوہن بطور اسٹائلسٹ
کیا اس فلم کو دیکھنا چاہیئے؟
یہ ایک اچھی فلم ہے جو ناظرین کو ضرور دیکھنی چاہیئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








