معروف اداکار حسن نعمان نے سابقہ اہلیہ مدیحہ رضوی سے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے حسن نعمان نے کہا کہ وہ اہلیہ سے طلاق نہیں چاہتے تھے، ان کی طلاق باہمی رضامندی سے نہیں ہوئی۔

حسن نعمان نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹیوں کیلئے بہت زیادہ فکر مند ہیں، اسی لئے چاہتے تھے کہ وہ ماں باپ کے سائے میں زندگی گزاریں ۔
انسٹا گرام پوسٹ میں انہوں نے بار بار اسی بات پر زور دیا کہ وہ شادی پر یقین رکھتے ہیں اور طلاق نہیں چاہتے تھے بالخصوص اپنی بیٹیوں کے لیے، کہ وہ دونوں والدین کے بغیر زندگی گزاریں۔
حسن نعمان کا کہنا تھا کہ مدیحہ نے اپنا شرعی حق استعمال کرتے ہوئے طلاق لی اور بحیثیت ایک مسلمان مجھے اُن کا یہ فیصلہ ماننا پڑا۔
یاد رہے کہ اس جوڑے کی شادی 2013 میں ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








