فیصل آباد کے علاقہ تھانہ ڈجکوٹ کی حدود میں 16 سالہ حافظ قرآن لڑکی کے ساتھ درندوں کی اجتماعی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق حافظ قرآن لڑکی محلے میں کسی کے گھر کام کر کے واپس اپنے گھر جا رہی تھی کہ چند نامعلوم نوجوانوں نے اغواء کر لیا۔ پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کر کے لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے۔
فیصل آباد کے علاقہ تھانہ ڈجکوٹ کی حدود میں 16 سالہ حافظ قرآن بچی کے ساتھ درندوں کی اجتماعی زیادتی۔
زرائع کے مطابق حافظ قرآن بچی محلے میں کسی کے گھر کام کر کے واپس اپنے گھر جا رہی تھی کہ چند نامعلوم نوجوانوں نے اغواء کر لیا۔
پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کر کے بچی کی تلاش شروع کر… pic.twitter.com/4L0ZbbTeww— صحرانورد (@Aadiiroy2) September 3, 2025
اطلاعات کے مطابق نامعلوم ملزمان تین دن تک لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ حالت غیر ہونے پر لڑکی کے ہاتھ پاؤں باندھ کر سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئے۔
لڑکی کو زخمی حالات میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے جاری ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








