پنجاب میں خواتین و نوعمر بچیوں سے جنسی ہراسانی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے،ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک موٹرسائیکل سوار شخص گھر کے دروازے میں کھڑی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکت کررہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم پہلے سیدھا جارہا تھا لیکن خواتین کو دروازے میں کھڑا دیکھ کر واپس آیا اور ایک خاتون کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت کی۔
ویڈیو وائرل ہونے پر شہریوں نے کہا کہ پنجاب میں یہ واقعات ہر روز آتے ہیں یہ تو وہ جو ریکارڈ ہو جاتی ہیں اسکے علاہ پتہ نہیں کتنے ہوگے اسکا علاج نیفے میں گولی مارنا نہیں بلکہ کھلے عام معاشرے میں چہرہ کلا کر کہ گھمائے پھر ایک ایک اندام کاٹے سب کے سامنے تب کوئ جرات نہیں کریگا۔
ایک صارف کا کہنا ہے کہ یہ عذاب ہم پر یوں ہی مسلط نہیں ہو رہے ۔اکا دکا چیزیں سوشل میڈیا پر رپورٹ ہوتی ہے اپ سوچیں کہ باقی کیا کچھ ظلم زیادتی جبر اس ملک میں ہو رہا ہوگا ابلیس بھی مہو حیرت ہوگا ۔کبھی کبھی تو ڈر لگتا ہے کہ کہیں زمین ہی نہ الٹا دی جائے ۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ وہ واقعات ہیں جو اب سامنے آ جاتے ہیں وگرنہ پہلے تو لوگوں کے پاس آواز تھی ہی نہیں اور کُچھ شرم کے مارے خاموش ہو جاتے ہونگے سی سی ڈی ان اقدامات کو کنٹرول تو نہیں کر پا رہی ۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








