پاکستان کے 19 سالہ رایان حبیب نے آئرن مین چیلنج مکمل کرکے تاریخ رقم کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

ریان حبیب، فوٹو جیو

کراچی کے 19 سالہ رایان حبیب نے آئرن مین چیلنج مکمل کرکے تاریخ رقم کردی، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے۔

آئرن مین چیلنج انڈیورنس اسپورٹس کے سخت ترین مقابلوں میں سے ایک ہے۔ آئرن مین میں ایتھلیٹ 42.2 کلو میٹر دوڑ 180 کلو میٹر ساِئیکلنگ اور 3.8 سوئمنگ کرتے ہیں۔

رایان ملک نے یہ چیلنج 15 گھنٹے ، 20 منٹ اور 6 سیکنڈز میں مکمل کیا اور ر یہ چیلنج مکمل کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے۔

کراچی کے 19 سالہ رایان حبیب نے ٹیکساس میں آئرن مین چیلنج مکمل کرکے تاریخ رقم کردی
فوٹو: رایان 

ووڈ لینڈز ٹیکساس میں رایان نے اوپن واٹر سوئمنگ 1 گھنٹہ 45 منٹ اور 36 سیکنڈز میں مکمل کی۔ 180 کلو میٹر سائکلینگ کا چیلنج رایان نے 7 گھنٹے 27 منٹ 49 سیکنڈز میں مکمل کیا۔

فل میراتھون پر مشتمل رننگ کا سیگمنٹ رایان نے 5 گھنٹے 38 منٹ 57 سیکنڈز میں مکمل کیا۔

فنش لائن مکمل کرنے کے بعد رایان حبیب نے پاکستان کا جھنڈا لہرا کر جشن منایا۔

واضح رہے کہ آئرن مین میں ایتھلیٹس کو تینوں ایونٹس کا چیلنج یکے بعد دیگرے بلا تعطل مکمل کرنا ہوتا ہے۔

Related Posts