کھولا ڈبہ، نکلا چوہا، معروف بیکری کے کیک کے ڈبے سے زندہ چوہا نکلنے کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اسکرین گریب، کولاج

لاہور کے ایک پوش علاقے میں واقع معروف بیکری سے خریدے گئے کیک کے ڈبے سے زندہ چوہا نکلنے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک خاتون گاہک نے بیکری سے کیک خریدا، تاہم گھر پہنچ کر جب ڈبہ کھولا گیا تو اس میں سے زندہ چوہا برآمد ہوا۔ خاتون نے فوری طور پر کیک کا ڈبہ واپس بیکری لے جا کر عملے کے سامنے پیش کیا اور موقع پر موجود کسٹمر ڈیلنگ آفیسر سے ڈبہ کھولنے کا مطالبہ کیا۔

واقعے کی ویڈیو بھی بنائی جا رہی تھی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی ڈبہ کھولا جاتا ہے تو اس کے اندر واضح طور پر ایک زندہ چوہا موجود ہوتا ہے۔ یہ منظر دیکھ کر بیکری کا عملہ شدید شرمندگی کا شکار نظر آتا ہے، جبکہ خاتون گاہک سخت احتجاج کرتے ہوئے سوال اٹھاتی ہیں کہ صارفین کو آخر کیا کھلایا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Authentic News (@authenticnewshd)

اس واقعے نے فوڈ سیفٹی اور صفائی ستھرائی کے نظام پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے بیکری کے خلاف شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری کارروائی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

تاحال بیکری انتظامیہ کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا ہے، جبکہ شہریوں نے فوڈ اتھارٹی سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Related Posts