کے پی کے میں پولیو کے مزید 2 کیس رپورٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

خیبرپختونخوا سے یہ افسوسناک خبر سامنے آئی ہے کہ تمام تر انسدادی کوششوں کے باوجود صوبے میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پولیو کےمزید 2 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، صوبے میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق پولیو  سے متاثرہ تمام بچوں کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔

Related Posts