کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران تیزی کی صورتحال دیکھنے کو ملی، آج ایک مرتبہ پھر 100 انڈیکس 384.11 پوائنٹس بڑھ کر 41138.79 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
آج کاروباری روز کے دوران حصص مارکیٹ میں تیزی کے باعث 4 حدیں بحال ہوئیں، بحال ہونے والی حدوں میں 41100، 41200، 41300، 41400 کی حدیں شامل ہیں۔
اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا،پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.94 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 6 کروڑ 86 ہزار 371 شیئرز کا لین دین ہوا۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھربڑا اضافہ دیکھا گیا، جس کے باعث روپے کی قدر میں مزید کمی واقع ہوئی۔
مزید پڑھیں:پنجاب کا 3 ہزار 226 ارب کا بجٹ پیش کر دیا گیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








