میکسیکو میں چھوٹا نجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس پر سوار تمام 10افراد ہلاک ہوگئے ہیں، طیارہ گرنے کی ہولناک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل دہلا دئیے۔
تفصیلات کے مطابق وسطی میکسیکو میں ایک چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہوا، خوفناک حادثے کے نتیجے میں 10افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ سان ماتیو آتینکو کے علاقے میں پیش آیا۔
یہ علاقہ ٹولوکا ائیرپورٹ سے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، طیارے نے اپنا فضائی سفر بحر الکاہل کے ساحلی شہر آکاپولکو سے شروع کیا تھا۔ ممکنہ تکنیکی خرابی کے باعث پائلٹ نے طیارے کی ایک فٹ بال گراؤنڈ پر ہنگامی لینڈنگ کی ناکام کوشش کی۔
ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ ویر ہاؤس کی چھت سے ٹکرا گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ حادثے کے باعث شدید آتشزدگی ہوئی جس کے باعث 130افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔
Breaking news 🚨A private jet crashed near Toluca Airport in San Pedro Totoltepec, State of Mexico.
The aircraft, registered as XA-PRO, was carrying **10 people—two pilots and eight passengers—**when it slammed into an industrial warehouse earlier today, sending a massive column… pic.twitter.com/EeSojqcTAJ
— aircraftmaintenancengineer (@airmainengineer) December 15, 2025
طیارے کی لینڈنگ کے دوران گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ نجی طیارے میں 8مسافر اور عملے کے 2افراد سوار تھے جب حادثہ پیش آیا۔ حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ افسوسناک طور پر طیارہ حادثے میں کوئی بھی مسافر یا عملے کا فرد زندہ نہیں بچ سکا۔ سہ پہر تک تباہ شدہ جیٹ طیارے کے ملبے سے 7 لاشیں نکالی گئی تھیں، مرنے والوں میں دو پائلٹس اور 8مسافر شامل تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








