دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست سامنے آگئی، لاہور سب سے آگے

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور
(فوٹو: آن لائن)

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست سامنے آگئی ہے جس میں لاہور بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کو پیچھے چھوڑ کر سب سے آگے نکل گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کا اے کیو آئی انڈیکس 322 سے 342ائیر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا جبکہ دہلی میں ائیر کوالٹی انڈیکس 300 سے کم ریکارڈ کیا گیا جو اس 287 ائیر پارٹیکولیٹ میٹر پر ہے۔

بوسنین شہر سایوو میں ائیر کوالٹی انڈیکس 247، ڈھاکہ میں 233، کلکتہ میں 200، کراچی میں 198 ریکارڈ کیا گیا جبکہ ملک کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی مضر صحت ہونے کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ایک عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور 342کے ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا۔ فیصل آباد کا اے کیو آئی انڈیکس 455 کے ساتھ انتہائی خطرناک کے درجے پر ہے جبکہ ملتان کا 422ہے۔

رحیم یار خان کا اے کیو آئی انڈیکس 370 ہے جبکہ مظفر گڑھ کا 357، سرگودھا 331، گجرانوالہ 304 جبکہ شیخوپورہ 290 کے اے کیو آئی انڈیکس کے ساتھ مضر صحت فضا کا حامل شہر بن گیا ہے۔

یہاں یہ واضح رہے کہ لاہور سمیت دیگر شہروں کے اے کیو آئی انڈیکس تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق حاصل کیے گئے ہیں، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ کسی بھی شہر کا اے کیو آئی انڈیکس کم یا زیادہ ہوسکتا ہے۔

Related Posts