کراچی :سی ٹی ڈی سول لائن کی حساس ادارے کے ہمراہ سائٹ نورس چورنگی کے قریب کارروائی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد وں کو گرفتارکرلیا گیا۔
انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی نے بتایا کہ سی ٹی ڈی سول لائن نے حساس ادارے کے ہمراہ سائٹ نورس چورنگی کے قریب کارروائی کی،فائرنگ کے تبادلے کے بعد انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم سپاہ محمد سے ہے،ملزمان میں آغا حسن اور سید محمد علی رضا نقوی شامل ہیں، ملزمان کے دو ساتھی کرار علی اور سید اوسط علی رضوی موقع سے فرار ہوگئے۔
انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان 5 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں،سپاہ محمد کا سلیپر سیل ملزم اوسط علی کی زیر نگرانی کام کررہا تھا۔