کراچی :پاکستان سپر لیگ فائیو میں شرکت کیلئے کراچی آنے والے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے سیکورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا۔نیشنل اسٹیڈیم سمیت تمام متعلقہ روٹس اور ہوٹلوں پر پولیس کی بھاری نفری کھلاڑیوں کی سیکورٹی کیلئے موجود رہے گی۔
کراچی پولیس کے 24 سینئر افسران سمیت 59 ڈی ایس پیز، 474 این جی اوز، 4275 ہیڈکانسٹیبل وکانسٹیبل، ریپڈ ریسپونس فورس کے 345 جوان اور اسپیشل سیکورٹی یونٹ کے 1018 کمانڈوز تعینات کیئے گئے ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور ہوٹلوں پر اسپیشل برانچ کے سادہ لباس اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی سکیورٹی کے فرقئض سر انجام دے رہی ہے۔غیر معمولی حالات سے نمٹنے کیلئے اسپیشل سکیورٹی یونٹ کی SWATٹیمیں ہمہ وقت فوری ریسپونس کیلئے تیار رہیں گی۔
ٹریفک پولیس نے پی ایس ایل فائیو میں شرکت کیلئے آنے والے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی نیشنل اسٹیڈیم کی طرف آمد ورفت کے اوقات میں عوام کی سہولت کیلئے متبادل روٹس پلان پہلے ہی دیدیا ہے۔