دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 20افراد جاں بحق، متعدد لا پتہ

تازہ ترین

تازہ ترین

دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 20افراد جاں بحق، متعدد لا پتہ
دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 20افراد جاں بحق، متعدد لا پتہ

کراچی: شادی کی تقریب میں شرکت کرکے واپس آنے والی کشتی دریائے سندھ میں اُلٹ گئی،جس کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر صادق نے اس حوالے سے بتایا کہ دریائے سندھ میں 50سے زائد باراتیوں سے بھری کشتی سردار پور سے واپس آرہی تھی کہ ماچھکا کے مقام پر افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ خواتین اور بچوں سمیت 30افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کم از کم 35 افراد کو مقامی لوگوں نے بچا لیا،” انہوں نے مزید کہا کہ امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ تمام 19 خواتین کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔جو لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں ان کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:دریائے سندھ، باراتیوں سے بھری کشتی الٹ گئی، مزید 4 افراد کی لاشیں برآمد

پولیس نے بتایا کہ مقامی لوگ جائے حادثہ کے قریبی کنارے پر پہنچے اور فوری طور پر دریا میں چھلانگ لگا دی۔ بعد ازاں ریسکیو ٹیموں نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

Related Posts