الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا
الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے لگائے گئے الزامات مسترد کر دیے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے لگائے تمام الزامات یکسر مسترد کرتے ہیں، سابق وزیر اعظم عمران خان کے ان تمام الزامات کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں۔

ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض ادا کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے الزام لگایا تھا کہ ہمیں پنجاب کے ضمنی الیکشن ہرانے کے لیے تمام حربے استعمال کیے گئے، اس الیکشن کمشنرکے نیچے صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے، چیف الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دیں ہمیں ان پر اعتماد نہیں۔

عمران خان نے کہا تھا کہ ایف آئی آر کاٹیں، ریاستی مشینری استعمال کی، سب سے زیادہ افسوس چیف الیکشن کمشنرپر ہے جس نے بد دیانتی کی اور ن لیگ کو جتوانے کی پوری کوشش کی۔

مزید پڑھیں:خوش ہوں اب ہم قوم بننے کی طرف جارہے ہیں،عمران خان

سابق وزیر اعظم کے مطابق پنجاب میں جیسا الیکشن کرایا ایسے ہی الیکشن کرانے ہیں تو بحران بڑھے گا، سپریم کورٹ کا حکم تھا ریاستی مشینری کی مداخلت نہیں ہوگی۔

Related Posts