مذہبی تہوار میں شرکت کیلئے واہگہ بارڈر سے 200سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

سکھ مذہب کے تہوار جوڑ میلے میں شرکت کیلئے واہگہ بارڈر کے راستے 200سکھ یاتری بھارت سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھ برادری کے 200 سے زائد یاتری مذہبی تہوار میں شرکت کی غرض سے پاکستان پہنچے۔ ایڈیشنل سیکریٹری متروکہ وقف املاک بورڈ رانا شاہد سلیم اور دیگر پاکستانی حکام نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے 2ہزار856سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردئیے

سیکریٹری متروکہ وقف املاک بورڈ اور دیگر حکام نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ سکھ یاتری مذہبی تہوار میں شرکت کیلئے پاکستان میں 10 روز تک قیام کریں گے اور رواں ماہ کی 17 تاریخ کو بھارت کیلئے روانہ ہوں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بیساکھی کی سالانہ تقریبات کیلئے 2 ہزار 856 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردئیے۔بیساکھی کی سالانہ تقریبات کا آغاز 9اپریل کو ہوا تھا۔ 

پاکستان نے بیساکھی کی سالانہ تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کو 2 ہزار 856 ویزے جاری کیے۔ ویزے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے پاک بھارت پروٹوکول فریم ورک کے تحت جاری کیے۔

پاکستان کی جانب سے 1974ء کے مذہبی مقامات کے دورے پر پاک بھارت پروٹوکول کے فریم ورک کے تحت نئی دہلی سے جاری کیے گئے ویزے دیگر ممالک سے ان تقریبات میں شریک ہونے والے سکھ یاتریوں کو دئیے گئے ویزوں کے علاوہ تھے۔

Related Posts