پاکستان میں سندھی زبان سے متعلق میرا بیان غلط تھا، نصیر الدین شاہ

تازہ ترین

تازہ ترین

بالی ووڈ کے سنیئر اداکار نصیر الدین شاہ نے پاکستان میں سندھی زبان کے حوالے سے دیئے گئے اپنے بیان پر غلطی کا اعتراف کرلیا۔

اداکار نے چند روز قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ سندھی زبان اب پاکستان میں نہیں بولی جاتی، پاکستان میں اردو کی طرح پنجابی زبان بھی زیادہ بولی جاتی ہے۔

نصیر الدین شاہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کچھ افراد نے انہیں سندھ آکر سندھی زبان بولنے والے افراد کو دیکھنے کی دعوت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں:

ناظرین تیرے بن کی حالیہ قسط سے ایک بار پھر مایوس، ڈرامے کا نام ’ٹریش بن‘ تجویز کردیا

حال ہی میں نصیرالدین شاہ نے فیس بک پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سندھی زبان سے متعلق میرا بیان غلط تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ دو مکمل طور پر غیر ضروری تنازعات پھوٹ پڑے ہیں، ان چیزوں پر جو میں نے حال ہی میں کہی ہیں، ایک پاکستان میں سندھی زبان کے بارے میں میری غلط بیانی سے متعلق، میں وہاں غلطی پر تھا اور دوسرا اس پر جو میں نے مراٹھی اور فارسی کے تعلقات کے بارے میں کہا تھا۔

نصیرالدین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میری نیت مراٹھی زبان کو نیچا دکھانا نہیں تھی، میرے درست الفاظ یہ تھے کہ بہت سے مراٹھی الفاظ فارسی کے ہیں، میرا مقصد ثقافتی تنوع کو بیان کرنا تھا، اردو زبان بھی ہندی، فارسی، ترکی اور عربی کا مرکب ہے۔

Related Posts