امریکا میں ریلوے اسٹیشن پر مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 23 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بروکلین سب وے اسٹیشن سے متعدد دھماکہ خیز آلات برآمد کرکے تحویل میں لے لیے۔
تفصیلات کے مطابق مسلح شخص نے نارنجی رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔ منہ پر گیس ماسک لگا کر سب وے اسٹیشن میں فائرنگ سے قبل ایک ڈبہ اسٹیشن میں پھینک دیا جس میں مبینہ طور پر آنسو گیس تھی۔ دھواں پھیلنے کے بعد اسٹیشن میں بھگدڑ مچ گئی۔
بھارت میں ہندو انتہا پسندی جاری، مسلمانوں کی مسجد شہید کردی
First visuals of New York subway shooting #Breaking #NewYork #Brooklyn #Shooting | @PreetiChoudhry pic.twitter.com/TKBHZZqFQ4
— IndiaToday (@IndiaToday) April 12, 2022
بھگدڑ کے دوران مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ نیو یارک پولیس واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی اور مسلح شخص کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کردی۔ جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا گیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








