رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی پھر ملتوی ہوگئی، مداح افسردہ

تازہ ترین

تازہ ترین

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی پھر ملتوی ہوگئی، مداح افسردہ
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی پھر ملتوی ہوگئی، مداح افسردہ

بالی ووڈ کی مقبول جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تیاریاں عروج پر تھیں ایسے میں اُن کے بھائی نے شادی میں تاخیر کی اطلاع دی ہے جس کو سن کر مداح افسردہ ہوگئے ہیں۔

گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں اداکار 14 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں جس کی تصدیق عالیہ بھٹ کے چچا رابن بھٹ نے کی تھی۔

حا ل ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ ایک خاندانی ذرائع نے کہا ہے کہ 14 اپریل کو ہونے والی شادی ایک ہفتے کیلئے ملتوی کی جارہی ہے تاہم ابھی تک کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔

اسی حوالے سے ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ کے بھائی نے واضح کیا ہے کہ شادی اب 14 اپریل کو نہیں ہوگی اور نہ ہی 13 اپریل کو کسی قسم کی کوئی تقریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرامہ سیریل ’اے مشت خاک‘ کے سوشل میڈیا پر چرچے

یاد رہے کہ اس سے قبل رابن بھٹ نے میڈیا کو بتایا تھا کہ 13 اپریل کو مہندی کی تقریب طے کی گئی تھی۔ شادی مبینہ طور پر کپور خاندان کے گھر میں ہو رہی ہے جس کو شادی کی تقریبات کی مناسبت سے سجا بھی دیا گیا تھا۔

 راہول نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شادی کی تاریخیں میڈیا پر لیک ہونے کے بعد تقریبات کو ملتوی کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ ’شادی ہو رہی ہے، یہ سب کو معلوم ہے لیکن 13 یا 14 اپریل کو کوئی شادی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا پر معلومات لیک ہونے کے بعد تاریخیں تبدیل کر دی گئیں، بہت زیادہ دباؤ کی وجہ سے سب کچھ تبدیل کر دیا گیا ہے، جہاں تک مجھے معلوم ہے، جلد ہی تاریخ کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔‘

Related Posts