ڈھاکہ کی مسجد میں دھماکہ، آتشزدگی سے 25نمازی شہید، 40زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

25 killed in Bangladesh mosque blast

ڈھاکہ : بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ کے نواح میں ایک مسجد میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ کے نتیجے میں25افرادشہید جبکہ 40افراد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی تفتیش سے پتا چلا ہے کہ دھماکا ممکنہ طور پر گیس رسنے کی وجہ سے ہوا۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈھاکا سے پچیس کلومیٹر جنوب کی طرف واقع نارائن گنج نامی علاقے میں یہ واقعہ بیت الصلا جامع مسجد میں پیش آیا۔

مزید پڑھیں:آسٹریلیا میں خوفناک آتشزدگی: متاثرین کی مدد کے لیے شین وارن نے کیپ نیلام پر لگا دی

دھماکے اور آتشزدگی میں چالیس افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے 37افرادکے جسم بری طرح جھلس چکے ہیں۔ ابتدائی تفتیش سے پتا چلا ہے کہ دھماکہ ممکنہ طور پر گیس لیک ہونے کی وجہ سے ہوا معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

Related Posts