سنجیدہ نوعیت کی بیماری ڈپریشن پر کیسے قابو پایا جائے، تحقیق سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

How to overcome depression, reports came to light

کراچی:ڈپریشن ایک سنجیدہ نوعیت کی بیماری ہے جس سے متاثرہ انسان بہت زیادہ اداس اور عام معمولات سے دور ہوجاتا ہے ، تام یہاں چند اہم طریقوں عمل کرنے سے اس مرض سے بچا جاسکتا ہے اوراس پر قابو بھی پایا جاسکتا ہے۔

صبر کسی بھی بیماری سے لڑنے یا بچنے کیلئے سب سے اہم ہے، بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو صبر کیساتھ زندگی میں آنے والے حالات کا مقابلہ کرتے ہیں۔

انبیائے کرام ہر قسم کے حالات میں صبر کرتے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ سورۃ البقرہ میں اللہ تعالیٰ مشکلات میں صبر اور نماز سے مدد لینے کی تلقین کرنے کے ساتھ یہ بھی بتاتے ہیں کہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ( 2: 153)۔

انسان کیلئے ڈپریشن سے نکلنے اور خوش رہنے کیلئے سب سے اچھا طریقہ شکر گزاری ہے، انسان اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی گنتی کرنا شروع کرے تو مایوسی کے اندھیروں سے نکل سکتا ہے کیونکہ ڈپریشن کی اصل وجہ صرف مایوسی ہی ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی شکر گزاری سے انسان ڈپریشن کو باآسانی شکست دے سکتا ہے۔

صبر اور شکر کے علاوہ دعا بھی انسان کو ڈپریشن سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جبکہ ڈپریشن کے شکار انسان کے معمولات زندگی متاثر ہونے لوگ اپنے کھانے پر بھی توجہ نہیں دیتے جس کی وجہ سے صحت بھی متاثر ہوتی ہے لیکن خوراک کو بہتر بنانے سے بھی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

ڈپریشن کے شکار انسان کو اپنا روز کا معمول تبدیل کرنا چاہئے اس سے موڈ میں بہتری آئے گی، اسٹریس کم ہوگا۔اپنی زندگی میں ایسے مشاغل شامل کریں  جن سے آپ لطف اندوز ہوسکیں۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس کے خاتمے میں دو برس لگ سکتے ہیں،عالمی ادارہ صحت

دوسروں سے کسی قسم کی امیدیں باندھنے کے بجائے، خود اپنا خیال رکھیے، ورزش کریں، ہر وقت یا ہر غلطی پر خود کو الزام نہ دیجئے۔ مثبت سوچ اپنائیں اور ہمت سے کام لیتے ہوئے اس مرض پر قابو پائیں۔

Related Posts