راولپنڈی میں 25 کلومیٹر لمبا میگا پروجیکٹ! 9 انڈر پاس اور 3 فلائی اوور کہاں بن رہے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے روڈز ریسٹوریشن پروگرام کے تحت راولپنڈی میں سڑکوں کی بہتری اور ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔ شہر کے باسیوں کو برسوں سے درپیش ٹریفک جام، رکاؤٹوں اور لمبے سفر کے مسائل کو کم کرنے کے لیے حکومت نے ایک بڑے منصوبے سگنل فری کوریڈور کی بنیاد رکھ دی ہے جسے راولپنڈی کی شہری تاریخ کا اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق اس سے قبل نواز شریف فلائی اوور اور جی پی او، ٹی ایم چوک انڈر پاس کو ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا جس نے ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری پیدا کی۔ انہی منصوبوں کی کامیابی کے بعد اب حکومت نے شہر میں ٹریفک کو مکمل طور پر رواں رکھنے کے لیے ایک 25 کلومیٹر طویل جدید کوریڈور تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اب اس نئے منصوبے کے تحت 25 کلومیٹر طویل کوریڈور تعمیر ہو رہا ہے جس میں 9 انڈر پاس اور 3 فلائی اوور شامل ہوں گے۔حکام کے مطابق یہ منصوبہ تقریباً 30 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کوریڈور مکمل ہونے کے بعد روزانہ دو لاکھ سے زائد گاڑیوں کو فائدہ ہوگا

محکمہ تعمیرات کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے کے بعد روزانہ 200,000 سے زائد گاڑیوں کا بوجھ اس کوریڈور سے گزرے گا جس سے نہ صرف ٹریفک جام میں واضح کمی آئے گی بلکہ شہریوں کا وقت، ایندھن اور محنت بھی بچے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے انڈر پاس اور فلائی اوور ایسے انداز میں بنائے جا رہے ہیں کہ حادثات کے امکانات بھی کم ہوں اور سفر پہلے سے زیادہ محفوظ، تیز اور آرام دہ ہو جائے۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل ہو گیا تو راولپنڈی کی ٹریفک صورتحال میں تاریخی بہتری آئے گی اور شہر کا ٹرانسپورٹ سسٹم جدید تقاضوں کے مطابق ڈھل جائے گا۔

Related Posts