کراچی میں سگنل توڑ کر آتی تیز رفتار کار نے تین بچوں کو روند ڈالا

تازہ ترین

تازہ ترین

3 children injured in road accident in Karachi

کراچی: تیز رفتار کار نے سگنل توڑ کر تین بچوں کو ٹکر ماری اور ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

ڈیفنس کے خیابان شجاعت اور خیابان شہباز کے سنگم پر کار سوار تین بچوں کو روند کر فرار ہوگیا۔ کار کی ٹکر سے بچے کئی گز دور جاگرے۔

بچے موٹر مکینک کی دکان پر کام کرتے تھے، جو چھٹی مل جانے کے بعد ایک موٹر سائیکل پر سوار اپنے گھر قیوم آباد جارہے تھے۔

مخالف سمت سے سگنل توڑ کر آتی تیز رفتار کار نے زور دار ٹکر ماری۔ کار سوار نے بچوں کو روندنے کے بعد کار کو ریورس لیا اور جگہ بنا کر موقع سے بھاگ نکلا۔ اطلاع ملنے پولیس موقع پر پہنچی اور بچوں کو اٹھا کر اسپتال لے گئی۔

مزید پڑھیں:کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

واضح رہے کہ آج صبح شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں 2 شہری جاں بحق اور دوزخمی ہوگئے تھے۔چھیپا ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم ٹویوٹا کمپنی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 24سالہ محمد طیب ولد محمد ہاشم کے نام سے ہوئی،لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پاک کالونی بڑا بورڈ پی ایس او پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور2افرادافراد زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت 50سالہ رزاق ولد مشتاق ،زخمی رافع ولد رزاق عمر20سال اور30سالہ علی احمد ولد جمیل کے نام سے ہوئی۔ جاں بحق وزخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Related Posts