کراچی : کشمیر کالونی گھر میں آگ لگنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق، گھر کا سربراہ بیوی اور بچی زخمی ہوگئے، پولیس موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
چھیپاذرائع کا کہنا ہے کہ دومنزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر شارٹ سے آگ لگی اور نچلی منزل پر مقیم خاندان کے 3 بچے 6 سالہ حمزہ فیاض، 5 سالہ ثانیہ اور 1 سالہ عمیمہ جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ میں زخمی ہونیوالوں میں والد فیاض، والدہ سعیدہ مائی اور 7 سالہ بچی سلمیٰ شامل ہیں، عمارت 2 منزلہ تھی، متاثرہ فیملی گراؤنڈ فلورپر رہائش پذیر تھی۔
چھیپا ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے دوران جاں بحق ہونیوالے کمسن بہن بھائیوں کی لاشوں کی حالت بہت زیادہ خراب ہوچکی ہے جبکہ زخمیوں کی حالت بھی ناقابل بیان ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔