دفترِ خارجہ کی 8پاکستانی خواتین کو 100ممتاز نرسز میں شامل کیے جانے پر مبارکباد

تازہ ترین

تازہ ترین

دفترِ خارجہ کی 8پاکستانی خواتین کو 100ممتاز نرسز میں شامل کیے جانے پر مبارکباد
دفترِ خارجہ کی 8پاکستانی خواتین کو 100ممتاز نرسز میں شامل کیے جانے پر مبارکباد

اسلام آباد: دفترِ خارجہ نے پاکستانی خواتین کو 100 ممتاز نرسز میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے فخر کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ ہمیں 100 ممتاز خواتین نرسز میں پاکستانی خواتین کو شامل کیے جانے پر بے حد فخر ہے اور ہم قوم کی بیٹیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستانی ؟خواتین نے نرسز اور مڈوائفس لسٹ 2020ء میں شامل ہو کر ثابت کیا کہ انہوں نے عالمی صحت کے اہداف حاصل کرنے میں بالخصوص کورونا جیسی عالمی وباء کے تناظر میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل 8 پاکستانی نرسوں اور مڈ وائفس کو دنیا کی 100 ممتاز نرسوں کی فہرست میں جگہ مل گئی، 8 پاکستانی نرسوں اور مڈوائفس کو گلوبل 2020 کی 100 آوٹ اسٹینڈنگ ویمن نرسز اینڈ مڈوائفس کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔

 نرسوں اور مڈوائفس کے یہ تمام 8نام آغا خان یونیورسٹی اسکول آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری(سونم) سے بطور اساتذہ منسلک ہیں یا اس ادارے کی فارغ التحصیل طالبات ہیں۔

مزید پڑھیں: دنیا کی 100ممتاز نرسوں کی فہرست میں 8پاکستانی خواتین بھی شامل

Related Posts