سپریم کورٹ، جسٹس اطہر من اللہ سمیت 3 نئے ججز نے حلف اٹھالیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سپریم کورٹ میں تین نئے ججز نے حلف اٹھا لیا
سپریم کورٹ میں تین نئے ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس عمر عطابندیال نے سپریم کورٹ کے 3 نئے ججوں سےعہدوں کا حلف لیا۔

سپریم کورٹ میں 3 نئے ججوں کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تینوں نئے ججز سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔

تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، بارکونسل کے نمائندے، سینئر وکلا، لا افسران اور عدالتی افسران و عملے کے علاوہ ججز کی فیملی نے شرکت کی۔ تین نئے ججز آنے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی کل تعداد 15 ہوگئی۔ سپریم کورٹ میں تاحال مزید 2 ججز کی نشستیں خالی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

دوسری جانب جسٹس عمر فاروق نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عامر فاروق سے عہدے کا حلف لیا۔

جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھٹے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دی تھی۔

Related Posts