راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
اے این ایف نے سیالکوٹ میں کاروائی کرتے ہوئے مردان کی رہائشی خاتون سے 2 کلو چرس اور 1 کلو افیون برآمد کرلی۔
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان سے 3 کلو 90 گرام ہیروئین اور 6 کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی جبکہ کورنگی روڈ سے کراچی کے رہائشی ملزم سے 1 کلو 700 گرام ہیروئین 75 گرام آئس اور 50 گرام چرس برآمد کرلی۔
فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 افراد جان کی بازی ہارگئے
اسی طرح اے این ایف اور ایف سی نے خیبر میں 2 مشترکہ کاروائیوں میں پلاسٹک کے تھیلوں سے مجموعی طور پر 30 کلو 945 گرام چرس برآمد کرلی۔
حکام کے مطابق ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








