فلمی منصوبوں کے نام پر 30 کروڑ کا چونا لگادیا! معروف بالی وڈ ہدایت کار وکرم بھٹ کی گرفتاری کی کہانی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بالی وُڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر وکرم بھٹ کو اتوار کے روز 30 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کیس میں راجستھان اور ممبئی پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ممبئی کے یاری روڈ پر واقع گنگا بھون سے گرفتار کر لیا گیا جہاں وہ اپنی سالی کے گھر مقیم تھے۔

وکرم بھٹ کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب چند ہفتے قبل ہی انہوں نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس مکمل طور پر گمراہ ہوئی ہے اور ان کے پاس اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے مضبوط شواہد موجود ہیں۔

الزامات کی تفصیل

یہ مقدمہ اُدے پور کے بھوپال پورہ تھانے میں ڈاکٹر اجے مردیا، بانی انڈرا آئی وی ایف کی جانب سے درج کروایا گیا ہے۔ ڈاکٹر مردیا کا الزام ہے کہ وکرام بھٹ، ان کی اہلیہ شویتمبری بھٹ، بیٹی کرشنا بھٹ اور ان کے کچھ قریبی ساتھیوں نے انہیں تقریباً 30 کروڑ روپے مختلف فلمی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے آمادہ کیا۔

شکایت کے مطابق ڈاکٹر مردیا نے یہ سرمایہ چار فلموں، کئی ڈاکیومنٹریز اور اپنی مرحومہ اہلیہ کی زندگی پر بننے والی ایک بائیوپک کیلئے دیا تھا۔ انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ان منصوبوں سے 200 کروڑ روپے تک منافع حاصل ہوگا تاہم الزام کے مطابق رقم کی ادائیگی کے بعد کچھ پروجیکٹس پر کام ادھورا چھوڑ دیا گیا جبکہ بعض فلمیں ریلیز ہونے کے باوجود ڈاکٹر مردیا کو کریڈٹ بھی نہیں دیا گیا۔

وکرم بھٹ کا مؤقف

وکرم بھٹ نے اپنی گرفتاری سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ ایف آئی آر حقائق کے برخلاف ہے اور ممکن ہے کہ شکایت جعلی دستاویزات کی بنیاد پر قائم کی گئی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ یہ تھا کہ ڈاکٹر مردیا نے کچھ ادائیگیاں روک دیں جس کے باعث پروڈکشن رکا۔ وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے پاس اپنی بے گناہی کے مکمل ثبوت موجود ہیں اور وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔

پولیس نے مقدمے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ سرمایہ کاری اور فلمی منصوبوں کے حوالے سے فریقین کے درمیان اصل معاملہ کیا تھا۔

وکرم بھٹ کی فلمی کامیابیاں

وکرم بھٹ بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک مقبول اور کامیاب ہدایت کار کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ انہوں نے بالی وُڈ کو متعدد ہٹ فلمیں دیں، خصوصاً ہارر، تھرلر اور سپر نیچرل موضوعات پر مبنی فلمیں۔

ان کی نمایاں ترین فلمیں درج ذیل ہیں۔

غلام- 1998

Ghulam Movie | Aamir Khan, Rani Mukerji, Sharat Saxena | Story Explanation, Review & Facts

قصور- 2001

Vikram Bhatt Movies List

ہیٹ اسٹوری- 2012

Movie Review: Everyone Tries Too Hard to Make Hate Story 3 Work

مسٹر ایکس- 2015

Prime Video: Mr. X

ڈینجرس عشق۔ 2012

Watch Dangerous Ishq (2012) Full Movie Online - Plex

 

وکرم بھٹ کو بالی وُڈ میں ہارر اور ایرونک تھرلر کو مرکزی دھارے میں لانے والے ہدایت کاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

Related Posts