وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی تحسین کی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے 12 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے قلات میں کامیاب کارروائی کرکے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کو کہیں چھپنے نہیں دیا جائے گا۔ قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








