اسٹاک مارکیٹ میں 304 پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 304 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز (جمعرات) کے دوران سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 304 پوائنٹس اضافے سے 40276 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 656 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 40628 رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 37 ارب روپے بڑھ کر6789 ارب روپے ہوگئی ہے،بازار میں آج 25 کروڑ شیئرز کے سودے 9.34 ارب روپے میں ہوئے۔

مزید پڑھیں:کراچی، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 11 روپے اضافہ کرنے کی منظوری دے دی

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں آج بھی اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے باعث پاکستانی کرنسی کی قدر میں مزید کمی واقع ہوگئی۔

Related Posts